کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ہفتہ 16 اگست 2025 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پشاور کی خصوصی احتساب عدالت نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار اکاؤنٹ جنرل آفس کے سینئر آڈیٹر رادی اللہ کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

ملزم کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد ظفر خان کے سامنے پیش کیا گیا تو اس دوران عدالت کو بتایا کہ ملزم رادی اللہ اکاؤنٹ جنرل آفس میں سینیٹر آڈیٹر ہے جس کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل آئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملزم کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی ہوئی ہے۔

تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوئی لہٰذا مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔