آسٹریلیامیں بھارتی طالبعلموں نے 5ماہ کے دوران لاکھوں ڈالرزکی چوریاں کیں

ہفتہ 16 اگست 2025 23:00

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) آسٹریلوی میڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ آسٹریلیا میں بھارتی طالبِ علموں نے پانچ ماہ کے دوران 10ملین ڈالرز سے زیادہ کی چوریاں کی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رپورٹ میں چوریوں کی وارداتوں میں بھارتی طالب علموں کے بڑے پیمانے پر ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بھارتی طلباء اور عارضی ویزوں پر رہائش پذیر 19افراد پر مشتمل ایک منظم گروہ کو گرفتار کیا ہے جن پر بڑے اسٹورز سے 10ملین ڈالرزسے زائد مالیت کا سامان چرانے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد منظم نیٹ ورک کے طور پر کام کرتے تھے۔بھارتی طالبِ علموں کی جانب سے چوری کیا گیا بے بی فارمولا، وٹامنز، الیکٹرک ٹوتھ برش اور دیگر چوری شدہ سامان مخصوص وصول کنندگان کو فراہم کیا جاتا تھا جو بعد میں ان اشیا ء کو مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :