Live Updates

پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے عہدیداران کا پویس انتظامیہ کی جانب سے سبی کے مقامی پولیس اہلکاروں سے اضافی ڈیوٹی لینے پر سخت تشویش کا اظہار

ہفتہ 16 اگست 2025 23:25

/سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے صدر ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک ، ضلع جنرل سیکرٹری ملک فقیر محمد مرغزانی ودیگر ایگزیکٹیوز نے اپنے مشترکہ بیان میں پویس انتظامیہ کی جانب سے سبی کے مقامی پولیس اہلکاروں سے اضافی ڈیوٹی لینے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبی ایشیاء کا گرم ترین علاقہ ہونے کے باعث پہلے ہی ہر قسم کی انسانی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔

ضلع سبی پولیس ملازمین کی پوسٹوں پر دیگر ضلعوں کے افراد کو بھی تعینات کیا گیا ہے جس میں کوہلو کے 60ملازمین سبی کے کوڈ سے تنخواہ لے رہے ہیں اور ڈیوٹی نہ سبی میں اور نہ ہی کوہلو میں دے رہے ہیں ۔ اسی طرح ایسے ملازمین بھی شامل ہیں جوسبی کے کوٹہ پر تعینات ہوکر اپنا تبادلہ دیگر اضلاع میں کردیتے ہیں جس کے باعث سبی پولیس انتظامیہ کے پاس نفری کی کمی ہوجاتی ہے اور وہ سبی کے مقامی پولیس اہلکاروں سے اپنے مقررہ وقت سے زیادہ ڈیوٹی لے رہے ہوتے ہیں اور شکایت یا استدعا کرنے پر ان کی سرزنش کی جاتی ہے جس کی پشتونخواملی عوامی پارٹی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ سبی میں تعینات ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر مامور کرنا اور مقررہ وقت کے مطابق ان سے ڈیوٹی لینا پولیس انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور وہ ایسا نہیں کرسکتی تو یہ ان کی نااہلی ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن سبی کے مقامی پولیس اہلکاروں سے اضافی ڈیوٹی لینے کا سلسلہ بندکیا جائے ۔ بیروزگاری ، مہنگائی سے پریشان اور ہر قسم کی بنیادی سہولیات سے محروم شہری وملازمین پہلے ہی ذہنی کوفت کا شکار ہیں ایسے میں انہیں ملازم کی حیثیت سے تنگ کرنا ،12گھنٹے سے زائد ڈیوٹی لینا انہیں مزید اذیت سے دوچار کرنا ہے۔ حالانکہ انہی اہلکاروں جو اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دے رہے ہیں ان کی بدولت سبی میں امن وامان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہے
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :