رن آؤٹ کی عجیب و غریب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی‘لوگوں کے قہقہے

آپ اگلے 100 سال تک کرکٹ میں ایسا رن آؤٹ دوبارہ نہیں دیکھ سکیں گے، اس ویڈیو کو لازمی دیکھیں‘کیپشن

اتوار 17 اگست 2025 12:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)کرکٹ کی دنیا میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جسے دیکھ کر لوگ قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔آئی سی سی پینل میں شامل امپائر رچرڈ کیٹل بورو نے ویڈیو ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی اور اب تک اسے ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیپشن میں لکھا کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے، آپ اگلے 100 سال تک کرکٹ میں ایسا رن آؤٹ دوبارہ نہیں دیکھ سکیں گے، اس ویڈیو کو لازمی دیکھیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بولر کے گیند کروانے کے بعد بیٹر گیند کو روکتے ہی رن بنانے کے لیے بھاگتا ہے اور نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑا کھلاڑی بھی رن مکمل کرلیتا ہے۔اس دوران کور پر کھڑا فیلڈر کیپر کی جانب تھرو کرتا ہے جسے وہ پکڑنے میں ناکام رہتا ہے۔کیپر نے ڈائیو لگائی لیکن حیران کن طور پر گیند اس کے ہاتھوں سے نکل نان اسٹائیکر اینڈ کی جانب وکٹوں پر جالگی اور دوسرا رن لینے کی کوشش کرنے والا کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔