پاک فوج کی کور آف انجینئرز کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کا بونیر ، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں امداد و بحالی کےکام کا آغاز

اتوار 17 اگست 2025 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) پاک فوج کی کور آف انجینئرز کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (یو ایس اے آر) نے بونیر ، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں کام شروع کر دیا ہے،اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم مختلف آلات کی مدد سے ملبے کے نیچے دبے زخمیوں اور لاشوں کو ڈھونڈنے میں مدد دے گی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کور آف انجینئرز کے جوان ٹوٹے ہوئے پلوں اور بند ہوئے راستوں کو بھی کھولنے میں مصروف ہیں ۔

بونیر ، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔پاک فوج کے مزید دستوں نے گزشتہ رات کو مختلف پر پہنچ کے کام امداد اور بحالی کا کام سنبھال لیا ہے۔موسم کی خرابی کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :