اسرائیل کے حمایت یافتہ عناصر کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شامی صدر

شام کو متحد کرنے کی لڑائی ضروری ہے، لیکن یہ لڑائی جنگ کے ذریعے نہیں ہونی چاہیے،گفتگو

اتوار 17 اگست 2025 14:15

ادلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے ملک کی سرحدوں کی سالمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عناصر اسرائیل کی پشت پناہی حاصل کر کے اپنی خواہشات کے حصول کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ادلب میں ایک اجلاس کے دوران الشرع نے کہا کہشام کو متحد کرنے کی لڑائی ضروری ہے، لیکن یہ لڑائی جنگ کے ذریعے نہیں ہونی چاہیی"۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کچھ بیرونی قوتیں شام کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں اور اس کی اندرونی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صدر نے یہ بھی کہا کہ کچھ کے ارادے ملک کو تقسیم کرنے کے ہیں، لیکن یہ ناممکن ہے۔الشرع نے واضح کیا کہ ریاست السویدا میں اپنی حدود سے تجاوز کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی ضروری ہے۔انہوں نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ السویدا میں براہِ راست مداخلت کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

الشرع نے بتایا کہ کچھ زمینی اقدامات جو شامی ڈیموکریٹک فورسز (قسد)کر رہی ہیں، مذاکرات میں زیر بحث باتوں سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہاکہہمارے اور قسد کے درمیان تاریخی ہم آہنگی موجود ہے اور ہم نفاذ کے طریقہ کار پر بات کر رہے ہیں۔ چند ماہ باقی ہیں جب یہ معاہدہ زمینی سطح پر نافذ ہوگا"۔