سعودی عرب ، افغان شہری کو ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں موت کی سزا

مملکت میں منشیات کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں،سعودی وزارت داخلہ

اتوار 17 اگست 2025 14:45

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء) سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک افغان شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق غلام رسول فقیر نامی افغان شہری پر مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

مجاز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ مجرم نے سپریم کورٹ میں اپیل بھی کی تاہم عدالت نے فیصلہ برقرار رکھا اور مکہ مکرمہ میں سزا پر عملدرآمد کر دیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں منشیات کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں اور اس جرم میں ملوث افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔