سرگودھا،ایف آئی اے نے کرپشن اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 17 اگست 2025 14:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)ایف آئی اے نے کرپشن اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے کرپشن اور انسانی سمگلنگ میں ملوث سابق سرکاری آفیسر سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لیے جن میں خوشاب کے سابق آفیسر اصغر علی نے اپنے ماتحت افسر کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی اور ماتحت آفیسر کی 7 ماہ سے زائد غیر حاضری کو حکام سے چھپایا اور اس کی تنخواہیں،اضافی ڈیوٹی الانسز اور اعزازیہ کی ادائیگی میں سہولت کاری کی جس سے قومی خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچاجبکہ ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم گل بہار عباس کو تلہ گنگ چکوال سے گرفتار کیا جس نے شہری کو عرب امارات ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ روپے ہتھیائے اور اسے بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔

ایف آئی اے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :