نوشہرہ میں دریاے کابل کے کنارے ممکنہ سیلابی صورتحال کے سلسلے میں پولیس کا گشت مزید بڑھا دیا گیا

اتوار 17 اگست 2025 15:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نوشہرہ احمد شاہ نےصوبہ خیبر پختونخوا کےبالائی علاقوں میں طوفان و باد و باراں سے دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے پولیس کا گشت بڑھا نے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے دریا ئے کابل کے کنارے آبادعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلابی صورت حال میں رضاکارانہ طور پرمحفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ انھوں نے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کی مدد میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گی۔

متعلقہ عنوان :