وزیر ریلوے کا عوام ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کے واقع پر فوری انکوائری کا حکم

اتوار 17 اگست 2025 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لودھراں ریلوے سٹیشن کے قریب عوام ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے 7 دن میں جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کے بلا تاخیر اعلیٰ ترین معیاری طبی امداد کی فوری فراہمی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عوام ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کے واقع کے حوالہ سے اتوار کو میڈیا چینلز سے گفتگو کوتے ہوئے انہوں نے متعلقہ محکمے اور ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو سختی سے ہدایت کی کہ فوری طور پر جائے حادثہ پر جا کر بغیر کسی تاخیر کے تمام امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے تمام ریلوے حکام کو سخت انتباہ کیا ہے کہ کسی قسم کی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تحقیقات انتہائی شفافیت اور عجلت کے ساتھ کی جائیں تا کہ کوتاہی کے ذمہ داروں کو قانون کے تحت مکمل طور پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :