پاکستان ہماری شناخت، آزادی کی نعمت اللہ کا بڑا انعام،سید نہال ہاشمی

سندس فائونڈیشن کراچی کے تحت معرکہ حق جشن آزادی تقریب سے خطاب، کیک کاٹا

اتوار 17 اگست 2025 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)سندس فائونڈیشن کراچی کے تحت پاکستان کی78 ویں سالگرہ کے موقع پر معرکہ حق جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق سینٹر سید نہال ہاشمی تھے ایڈمنسٹریٹر ربان مجید، ڈاکٹر عدنان مجید اور خرم عباس بھٹی ،واصف طارق کے علاوہ دیگر شرکا نے شرکت کر کے سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر نہال ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان آج 78 برس کا ہو گیا ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا آج ہم آزاد فضاں میں سانس لے رہے ہیں اس کے پیچھے ایک نہ ختم ہونے والی داستان ہے آزادی کی تحریک میں لاکھوں شہدا کا لہو شامل ہے