Live Updates

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی میڈیکل ریلیف ٹیم سیلاب سے متاثرہ اضلاع روانہ

اتوار 17 اگست 2025 17:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) خیبر ٹیچنگ ہسپتال (کے ٹی ایچ) پشاور کی میڈیکل ریلیف ٹیم سیلاب سے متاثرہ اضلاع بونیر اور شانگلہ روانہ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کے ٹی ایچ انتظامیہ کے مطابق ٹیم متاثرہ عوام کےلیے فری میڈیکل کیمپس قائم کرے گی جہاں علاج، ادویات اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد داوڑ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ہیلتھ پروفیشنلز انسانیت کی خدمت کےلیے ہر وقت تیار ہیں اور متاثرہ عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :