محکمہ زراعت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کنٹرول روم فعال

اتوار 17 اگست 2025 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)صوبائی وزیر زراعت خیبرپختونخوا میجر (ر) سجاد بارکوال اور سیکرٹری زراعت ڈاکٹر عنبر علی خان کی خصوصی ہدایات پر کسان بھائیوں کی سہولت اور بروقت رہنمائی کے لیے 15 اگست سے بیورو آف ایگریکلچر انفارمیشن پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں کھیتوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے پیش نظر کسان حضرات کسی بھی زرعی نقصان یا مسئلے کی اطلاع ایمرجنسی کنٹرول روم کو دے سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے خصوصی ہیلپ لائن نمبر 03481117070 جاری کردی گئی ہے۔ جہاں عملہ دن رات (24/7) کسانوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہے۔ محکمہ زراعت توسیع کے حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں محکمہ زراعت اپنے کسان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ کسانوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالے اور ان کی سہولت کے لیے کنٹرول روم مسلسل فعال رہے گا۔