انگلش پریمیئر لیگ،ناٹنگھم فارسٹ اور آرسنل نے اپنے میچز جیت لئے

پیر 18 اگست 2025 09:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ناٹنگھم فارسٹ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں برینٹ فورڈ کو شکست دے دی جبکہ آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو ہرا دیا ۔ناٹنگھم فارسٹ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں برینٹ فورڈ کی ٹیم کو ایک کےمقابلے میں تین گول سے شکست دی ۔ایک اور میچ میں آرسنل نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 ویں سیزن کا آغاز انگلینڈ میں ہوچکا ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ دی سٹی گرائونڈ، ناٹنگھم کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم برینٹ فورڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا،کرس ووڈ نے دو جبکہ ڈین اینڈوئےنے ایک گول کر کے اپنی ٹیم ناٹنگھم فارسٹ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

برینٹ فورڈ کی جانب سے واحد گول تھیاگو نے پنالٹی کک پر سکور کیا۔ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر کے مقام پر کھیلے گئے ایک اور میچ میں آرسنل اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد میزبان مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ آرسنل کی جانب سے واحد گول ریکارڈو کالافیوری نے سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار اداکیا۔ \932

متعلقہ عنوان :