فیصل آباد، چالاک ملزمان کا کاروبار کا جھانسہ دیکر دو تاجروں کیساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ

پیر 18 اگست 2025 11:10

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر دو تاجروں کیساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطا بق ریلبازار کے تاجر گلفام نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم نے کاروبار کیلئے ایک کروڑ 80لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی، سول لائن پولیس کو دی جانے والی درخواست میں نوید اکبر کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم زاہد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 70لاکھ کی رقم لیکر فرار ہو گیا، حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔

متعلقہ عنوان :