جڑانوالہ ڈاکٹر قربان علی رانا کی ایک سال سے ڈیوٹی پر غیر حاضری کا انکشاف

پیر 18 اگست 2025 11:10

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)جڑانوالہ ڈاکٹر قربان علی رانا کی ایک سال سے ڈیوٹی پر غیر حاضری کا انکشاف، اہل علاقہ کی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی اپیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر قربان علی رانا گزشتہ ایک سال سے اپنی تعیناتی کی جگہ، کھرڑیانوالہ سرکاری اسپتال، پر ڈیوٹی سرانجام نہیں دے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بائیومیٹرک حاضری سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر جعلی فنگر پرنٹ مٹ جانے کا سرٹیفکیٹ بنوا کر جمع کروایا، تاکہ انگوٹھے کے ذریعے حاضری دینے سے استثنا حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس دوران ان کی حاضری اسپتال کے رجسٹر میں وہاں کا نائب قاصد مبینہ طور پر ماہانہ دس ہزار روپے وصول کر کے لگا رہا ہے۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بائیومیٹرک حاضری نہ دینے، جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے، نادرا سے بائیومیٹرک ویری فکیشن کے لیے مبینہ فنگر پرنٹ مٹ جانے کا تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے اور ایک سال تک ڈیوٹی پر نہ جانے کے باوجود تنخواہ وصول کرنے کے معاملات کی شفاف تحقیقات کے لیے فوری انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور ڈاکٹر قربان علی رانا کی گزشتہ ایک سال کی تنخواہیں سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :