جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشق شروع

پیر 18 اگست 2025 12:21

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشق الچی فریڈم شیلڈ (یو ایف ایس)پیرسے شروع ہو گئی ہے جو 28 اگست تک جاری رہے گی۔شنہوا کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف (جے سی ایس) نے بتایا کہ یہ 11 روزہ سالانہ موسمِ گرما کی فوجی مشق ہے جس میں میدانی تربیتی مظاہرے، کمپیوٹر سمیولیٹڈ کمانڈ پوسٹ مشقیں اور سول ڈیفنس ڈرلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ یو ایف ایس مشق دفاعی نوعیت کی ہے، تاہم شمالی کوریانے اسے حملے کی ریہرسل قرار دیا ہے۔کوریا پیس ایکشن نامی تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ یو ایف ایس مشق، جوشمالی کوریا کے خلاف سب سے زیادہ معاندانہ اقدامات میں سے ایک سمجھی جاتی ہے، نے صرف فوجی اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔سول سوسائٹی گروپ نے جنوبی کوریا اورامریکا پر زور دیا کہ وہ فوجی مشقیں روکیں اور شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے ساز گار ماحول بنائیں، اس پر زور دیتے ہوئے کہ دشمنانہ مشترکہ فوجی مشقیں دونوں کوریا کے تعلقات کی بحالی سے مطابقت نہیں رکھتیں۔