بٹگرام انتظامیہ کی بارشوں کے باعث عوام کو دریا اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت

پیر 18 اگست 2025 14:35

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ بٹگرام نے بارشوں کے پیش نظر عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریا، ندی نالوں اور واٹر چینلز کے قریب جانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ بٹگرام نےبیان میں کہا کہ دریائے سندھ، دریائے نندھیاڑ اور آلائی خوڑ سمیت تمام ندی نالوں کے کنارے آباد عوام احتیاط برتیں، کیونکہ پانی کا بہاؤ معمول سے زیادہ ہے، بچوں اور مویشیوں کو آبی ذخائر سے دور رکھیں۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سی پیک، شاہراہ قراقرم، کنائی، سجبیار اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ملبہ آنے کا خطرہ ہے، لہٰذا ان راستوں پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 الرٹ ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم نمبر 0997310136 پر فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :