وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیرصدرات کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس

پیر 18 اگست 2025 17:22

وزیر اعلیٰ   میر سرفراز بگٹی کی زیرصدرات کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ سے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کے روز کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رفیق بلوچ نے بریفنگ میں بتایاکہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت اب تک 6 منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں جبکہ مزید 6 منصوبے رواں سال دسمبر تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔

ان منصوبوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، شہری سہولیات کی فراہمی اور صوبائی دارالحکومت کے حسن میں اضافے کے اقدامات شامل ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ صوبے کا دل اور اہم ترین شہر ہے، اس لیے یہاں پر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ان کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور صوبائی دارالحکومت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور وقت پر ان کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں کوئٹہ شہر کی مجموعی ترقی، سہولیات کی فراہمی اور شہری مسائل کے مستقل حل کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔