پاکستان کی سلامتی و بقا کیلئے اقلیتوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ،مسیحی رہنما بشپ آر ایم سیلاس گل

پیر 18 اگست 2025 17:22

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) مسیحی رہنما بشپ آر ایم سیلاس گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و بقا کیلئے اقلیتوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ،ہم پاکستانی ایک کروڑ مسیحی تحریک پاکستان کے تمام رہنماؤں و کارکنان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمرنا چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام حبرون چرچ مراد پور سیالکوٹ میں پاکستان کی سلامتی و بقاکیلئے انعقاد پذیر دُعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

دُعائیہ تقریب میں ایڈون گل ،ندیم مسیح ،شہزاد مٹو نے شرکت کی ۔ تقریب میں مسیحی رہنما بشپ آر ایم سیلاس گل کی قیادت میں پاکستان کی سالمیت اور بقا کیلئے خصوصی دُعائیں کی گئیں اور ملک پاکستان کی خوشحالی و بحالی کیلئے امن کی شمع روشن کی گئیں۔ تقریب کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم لہرا کر وطن عزیز کیساتھ اپنی گرانقدر محبت کا اظہار کیا ۔