ابوظہبی میں پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کی جانب سے یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل پیر 18 اگست 2025 17:27

ابوظہبی میں پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کی جانب سے یومِ آزادی کی پروقار ..
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست 2025ء ) پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل (PBPC) ابوظہبی نے 14 اگست 2025 کو رمادا بائی وِنڈھم ابوظہبی کورنیش میں پاکستان کی 78ویں یومِ آزادی کی تقریب شایانِ شان طریقے سے منائی۔ تقریب کے آغاز میں PBPC کے صدر اقبال نسیم نے معزز مہمانوں اور کمیونٹی ارکان کو خوش آمدید کہا اور بانیِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مہمانِ خصوصی میان منیر ہانس، صدر پی پی پی گلف و مشرق وسطیٰ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں (بینکنگ، ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت، پراپرٹی ڈویلپمنٹ، اور آئل اینڈ گیس) میں سرمایہ کاری کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے منتظمین خصوصاً اقبال نسیم، ڈاکٹر قیصر انیس اور ڈاکٹر موسیٰ شیخ کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

تقریب کی نظامت ڈاکٹر موسیٰ شیخ نے بہترین انداز میں کی۔ آخر میں صدر اقبال نسیم نے اسپانسرز بالخصوص گروماکس ہوٹلز، رمادا بائی وِنڈھم ابوظہبی کورنیش، اربن ہاؤس رئیل اسٹیٹ، ووڈکرافٹ کمپنی، فوٹوپوائنٹ اسٹوڈیو اور فرینڈشپ ہال کا شکریہ ادا کیا۔ کونسل نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے اور پاک-امارات تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتی رہے گی۔