پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائی میں پابچ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے

پیر 18 اگست 2025 18:01

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) اٹک پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائی میں پابچ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے۔ پنڈی گھیب پولیس کے اے ایس آئی غلام رضا کو مخبر سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص نزد کلی والی زیارت کھوڑ میں درختوں کے جھنڈ میں جؤا کھیلنے میں مصروف ہیں جسکی اطلاع پر فوری پولیس ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر ریڈ کیا گیا تو چند اشخاص جوئے میں مشغول پائے جن میں سے محمد صدیق ولد عبداللہ سکنہ کھوڑ، اظہر حسین ولد شیر خان سکنہ کھوڑ کمپنی، سید پیر بادشاہ ولد سید طالب حسین شاہ سکنہ کھوڑ، شوکت ولد ہدایت اللہ سکنہ کھوڑ کمپنی، آصف علی ولد محمد اسلم سکنہ کھوڑ کمپنی پنڈی گھیب کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جو کہ گرفتار ملزمان نے بتایا کہ ہمارے ساتھ طارق ولد نامعلوم سکنہ لنڈ ، محمد خان ولد نامعلوم سکنہ کھوڑ شہر، عامر ولد نامعلوم سکنہ راول، پنڈی گھیب اور مشتاق حسین بالڑی ولد محمد خان سکنہ سہوال پنڈی گھیب بھی جؤا کھیل رہے تھے جو موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

جوئے میں لگی رقم 372520 روپے مالیتی قبضہ پولیس میں لیکر 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :