صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی کا گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 18 اگست 2025 18:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد کے والد، تھل سر ہوشاب کے معروف مذہبی و سماجی شخصیت سید واجہ خداداد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم سید واجہ خداداد ایک عاجز طبیعت اور درد مند انسان تھے ،جنہوں نے اپنی زندگی علاقے کی روحانی اور سماجی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی، ان کے خلوص، کردار اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :