پنجاب بار کونسل کی کال پر ماتحت عدالتوں میں وکلا ء کی جزوی ہڑتال،سائلین کو مشکلات کا سامنا

مطالبات کی شنوائی نہ ہوئی تو مشاورت کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا‘ وائس چیئرمین پنجاب بار

پیر 18 اگست 2025 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال پر ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال رہی ، ہڑتال کے باعث کیسز کو بغیر کارروائی کے ملتوی کیا جاتا رہاجس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کی جانب سے وکلاء کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کے اندراج کے خلاف پیر کے روز ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی ۔ بار کی کال پروکلاء عدالتوںمیںپیش نہ ہوئے اور مقدمات کی بغیر کارروائی اگلی تاریخیں دیدی گئیں۔ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری محمد اشفاق کہوٹ نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کی شنوائی نہ ہوئی تو مشاورت کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا

متعلقہ عنوان :