لاہور پولیس کی کارروائی، خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار

پیر 18 اگست 2025 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی اور خاتون سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی کی ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں جاری ہیں۔ دوران پٹرولنگ ریکارڈ یافتہ خاتون سمیت 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان عاطف اور سلمیٰ شاہین کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ایس پی کینٹ کے مطابق دوسری کارروائی میں ملزم بادام خان سے 660 گرام آئس بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔