راولپنڈی کی عدالت میں منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان کو نو،نو سال قید کی سزا

پیر 18 اگست 2025 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد دو مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر نو،نو سال قید اور جرمانہ کی سزا سنادی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ضلعی عدالت نے دو منشیات سپلائرز کو 18سال قید کی سزائیں سنا دیں ہیں مجرمان کو 02 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے،مجرم کامران فیصل کو 9 سال قید اور01 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 2 کلو 350 گرام چرس برآمد ہونے پر نصیر آباد پولیس نے اپریل 2025 میں گرفتار کیا تھا، مجرم محمدکاشف کو 9 سال قید اور01 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد ہونے پر کینٹ پولیس نے مئی 2025 میں گرفتار کیا تھا۔