نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی

پیر 18 اگست 2025 22:16

فیروز والا/ مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)مریدکے کی آبادی ٹائون مریدکے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد احتشام ، عرفان اور امجد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی اور کہا کہ یہ دشمنی کا کسی رنجش جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے جلد اصل صورتحال سامنے آجائے گی۔