مطاہر اکیڈمی جشن آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ راولپنڈی میں اختتام پذیر ہو گیا

پیر 18 اگست 2025 23:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)مطاہر اکیڈمی جشن آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ مینز ڈبلز کا ٹائٹل خزیمہ اور فیض نے جبکہ لیڈیز ڈبلز کا ٹائٹل کنزہ اور بزل نے جیت لیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی، شمس توحید عباسی، نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن محمد علی لاروش، واجد ممتار عباسی اورسید کامران کامی نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ اور سپورٹس ہائوس رحمان آباد راولپنڈی کے سربراہ مطاہر سہیل نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور ٹورنامنٹ میں پانچ کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے تھے جن میں مینز ڈبلز، لیڈیز ڈبلز، مکسڈ ڈبلز، ویٹرن اور انڈر 13 کے مقابلے شامل تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میں کھیلے گئے مطاہر اکیڈمی جشن آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے مقابلوں میں خزیمہ اور فیض نے کامیابی حاصل کی جبکہ توفید اور عمر گلو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ لیڈیز ڈبلز کے مقابلوں میں کنزہ اور بزل نے کامیابی حاصل کی جبکہ عائشہ اور ایلا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح مکسڈ ڈبلز کے مقابلوں میں رضا اور ایلا نے پہلی جبکہ سہیل اور میشال نیدوسری پوزیشن حاصل کی۔ راجہ ممتاز نے ویٹرن کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور انڈر 13 کا ٹائٹل یاسین طارق نے جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :