
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
پہاڑ پر بجلی گری بادل پھٹے پھر اچانک پانی کا ایسا ریلا آیا جو ساتھ بڑے بڑے پتھر لایا اور آناً فاناً پورا گاؤں تباہ کر گیا، بونیر میں ہونے والی خوفناک تباہی کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی
محمد علی
پیر 18 اگست 2025
20:58

(جاری ہے)
اس صبح شدید بارش ہوئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق اچانک پانی کا ایسا ریلا آیا جو "اپنے ساتھ بڑے بڑے پتھر لایا اور راستے میں آنے والی عمارتیں ملیا میٹ کرتا ہوا آنا فانا پورا گاؤں تباہ کر گیا۔
" اگلے روز جب علاقے کا دورہ کیا گیا تو "بشنوئی گاؤں میں بڑے بڑے پتھر، کنرکیٹ کے بلاکس اور جڑوں سے اکھڑے ہوئے درخت نظر آئے۔ہر شخص ہی پتھروں کو دیکھ دیکھ کر گزر رہا تھا جبکہ ٹولیوں کی شکل میں ریسکیو اہلکار اور مقامی لوگ جگہ جگہ پتھر ہٹانے کے کام مصروف تھے۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے۔ یہ پتھر یہاں نہیں تھے۔ جمعہ کے روز جو آسمانی بجلی اوپر پہاڑ پر گری اور پھر وہاں بادل پھٹے تو پانی کا ریلا یہ پتھر بھی بہا لایا۔ آپ یہ نہ سمجھیں کہ آپ زمین پر چل رہے ہیں۔ یہ اس وقت آپ کسی مکان کی دوسری چھت اور کسی مکان کی تیسری منزل پر کھڑے ہیں۔ مکان تو نیچے دب گئے ہیں۔ یہ پتھر اور چٹانیں یہاں کی نہیں ہیں۔ لوگ ان پتھروں کے نیچے جھانکنے کی کوشش کرتے ہیں کہ شاید وہ کسی کو تلاش کر لیں۔"مزید اہم خبریں
-
کولمبیا: حکومت اور باغیوں کے درمیان امن میں یو این عمل دخل کی توثیق
-
یو این ادارہ زلزلہ زدہ افغانستان کی زراعت بحال کرنے میں مصروف
-
آپ کو لوگ ایزی لوڈ کہتے ہیں
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح پھر سے 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
-
سکیورٹی فورسز کی ضلع شیرانی میں کارروائی، 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا
-
ملک میں مزید صنعتوں کی بندش اور سرمایہ کاری میں کمی کا خطرہ
-
ابھی تک واضح نہیں کہ کچھ افراد صیہونی بحری فوج کی حراست میں ہیں یا نہیں ؟
-
شمع جونیجو نے کہا نیتن یاہو کیساتھ ملاقات ہوئی تو سیلفی لوں گی
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا گزشتہ 19 مہینوں میں اربوں روپے کی اضافی آمدن پیدا کرنے کا دعویٰ
-
سوڈان: شہریوں کو جنگ اور نسلی تشدد سے تحفظ کی ضرورت، وولکر ترک
-
غزہ: زخمیوں کو کئی سالوں تک دیکھ بھال کی ضرورت رہے گی، ڈبلیو ایچ او
-
ہیٹی: گینگ وار اور امدادی کٹوتیاں بھوک پھیلنے کا سبب، ڈبلیو ایف پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.