محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کامیاب کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، چرس اور آئس برآمد

پیر 18 اگست 2025 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے کہاہے کہ صوبے سے منشیات کا خاتمہ سندھ حکومت کا عزم ہے۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیرکی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف صوبے بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ضلع وسطی کراچی سرکل اور ضلع شرقی سرکل نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث3 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ،موبائل فونز اور2موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ضلع وسطی سرکل نے اے ای ٹی او محمد زبیر لاکھو کی سربراہی میں گلبہار کے علاقے میں 2ملزمان عبدالجبار اور عبدالرشید غزنوی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو450گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، ڈیجیٹل کانٹا، 2 موٹرسائیکلیں اور 2موبائل فونز برآمد کرلیے جبکہ دوسری کارروائی میں محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ضلع شرقی سرکل نے اے ای ٹی او ہرجی مل کی سربراہی میں کامران چورنگی گلستان جوہر میں کارروائی کرکے ملزم طارق علی کوگرفتار کرکے500گرام آئس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :