Live Updates

ایم ڈی واسافیصل آباد کا پی ایس34 ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ، پمپنگ مشینری کو جلد سے جلد مرمت کرنے کا حکم

پیر 18 اگست 2025 22:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے پی ایس34 ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیااور وہاں پر پمپنگ مشینری کو جلد سے جلد مرمت کرنے کا حکم جاری کیا۔اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز اکرام اللہ چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نعمان نور و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے سمن آباد سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے مکینوں کے سیوریج مسائل حل کرنے کے لئے پی ایس 34 ڈسپوزل اسٹیشن کی پمپنگ مشینری کو فل کیپسٹی سے چلانے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ جو پمپس آؤٹ آف آرڈر ہیں انہیں فوری طور مرمت کروا کر آپریشنل کیا جائے تاکہ شہریوں کو نکاسی آب کی سروسز میں ریلیف دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ مون سون سیزن کے دوران پمپنگ مشینری بھرپور استعداد کے ساتھ آپریشنل رکھی جائے تاکہ بارش کے بعد مختصر وقت میں نکاسی آب کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پمپنگ مشینری کے آپریشنل نہ ہونے بارے کسی قسم کی لاپرواہی قابل قبول نہیں ہو گی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :