قازقستان میں افراط زر کی شرح نمو جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.2 فیصد رہی،قازق نیشنل بینک

منگل 19 اگست 2025 10:50

آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) قازقستان میں افراط زر کی شرح جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.2 فیصد رہی جو کہ جون کے برابر ہے۔ قازانفارم نیوز ایجنسی نے نیشنل بینک کی 20 ریجنز میں افراط زر بارے جاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ12 ریجنز میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ، 7 میں کمی اور ایک ریجن میں جون کی سطح پر برقرار رہیں۔

ماہ کے دوران اشیائے خوردو نوش میں افراط زر کی شرح جون کی 10.6 فیصد سے بڑھ کر 11.2 فیصد رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ اضافہ اکمولا ریجن میں ہوا جہاں افراط زر کی شرح 14 فیصد رہی جبکہ الماتے شہر میں افراط زر کی شرح کم ترین سطح 8.8 فیصد پر رہی۔ خوراک سے ہٹ کر اشیا ءمیں افراط زر کی شرح جولائی کے دوران جون کی 9.4 فیصد سے بڑھ کر 9.5 فیصد رہی۔ان اشیا میں سب سے زیادہ افراط زر ابائی ریجن میں ریکارڈ کیا گیا جس کی شرح 7 فیصد سے بڑھ کر 12.2 فیصد رہی ۔ بینک کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس ماہانہ بنیاد پر 0.7 فیصد رہا جس کی وجہ کوستانے ریجن میں 337 ارب ٹینگے کے 13 بڑے سرمایہ کاری منصوبے ہیں۔.

متعلقہ عنوان :