فاسٹ بائولرربادا آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے

کگیسو ربادا دائیں ٹخنے کی تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوئے‘ کوینا میپحاکا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا

منگل 19 اگست 2025 15:37

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق کگیسو ربادا دائیں ٹخنے کی تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کوینا میپحاکا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :