جنوبی کوریا ، ٹرین کی زد میں آکر دواہلکار ہلاک، 5زخمی

منگل 19 اگست 2025 16:26

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) جنوبی کوریا میں ٹرین کی زد میں آکر دواہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق ریاستی ادارے کوریہ ریل روڈ کارپوریشن ( کورائل) نے بتایا کہ مسافر ٹرین صبح 10 بجکر 50 منٹ پر جنوب مشرقی شہر چونگدو میں پٹری کے قریب ڈھلوان پر ڈھانچوں کا معائنہ کرنے کے لیے جانے والے سات ریلوے کارکنوں سے ٹکرا گئی، جس سے 2اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹرین میں 89 مسافر سوار تھے تاہم ان میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔