ہری پور ، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

منگل 19 اگست 2025 16:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ہری پور کے علاقہ ڈنگہ پل پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں منشیات فروش اعجاز عرف جازی اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا، ملزم کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کو مخبر کی اطلاع پر گرفتاری کیلئے بھیجا گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ کھلابٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔