ٹرمپ سے ملاقات توقعات سے بڑھ کر رہی، جرمن چانسلر

بات چیت مثبت ماحول میں ہوئی اور باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا،گفتگو

منگل 19 اگست 2025 17:16

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ اس ملاقات سے توقعات نہ صرف پوری ہوئیں بلکہ ان سے بڑھ کر ثابت ہوئیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلرنے کہا کہ بات چیت مثبت ماحول میں ہوئی اور باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یورپ کو یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں میں عملی طور پرحصہ لینا چاہیے تاکہ روس یوکرین تنازع کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدرزیلنسکی کے درمیان براہِ راست ملاقات آئندہ دو ہفتوں کے اندرمتوقع ہے،تاہم ملاقات کیلے مقام کا تعین تاحال نہیں ہوسکا اوراس پرمشاورت جاری ہے۔