امریکہ اورجنوبی کوریا کی فوجی مشقیں ،شمالی کوریاکا ایٹمی ہتھیار بڑھانے کا اعلان

منگل 19 اگست 2025 17:16

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی جاری مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ان مشقوں کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتوں کی طرف سے طاقت کا مظاہرہ دراصل جنگ چھیڑنے کی خواہش کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فوجی مشقیں خطے میں کشیدگی بڑھانے اورامن کے ماحول کو تباہ کرنے کا ذریعہ بن رہی ہیں، جس کا فوری اورسخت جواب دیا جائے گا۔شمالی کوریا نے متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔