sآئی جی پنجاب کے ویژن کےحت پولیس میں 27 ہزار نئی بھرتیاں

ی*سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے عہدوں پر بھرتیاں شفاف طریقے سے کی جائیں گی ّ30 ہزار اہلکاروں و افسران کی ترقی کے بعد خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے ، ترجمان

منگل 19 اگست 2025 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت پولیس فورس کی فلاح اور افرادی قوت میں بہتری کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس میں 27 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ 30 ہزار اہلکاروں اور افسران کو ترقی دی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق نئی بھرتیاں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے عہدوں پر کی جائیں گی۔ محکمہ پولیس کے مطابق خالی آسامیوں پر بھرتیاں محکمانہ ترقیوں کے بعد کی جائیں گی۔سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے ذریعے ہوں گی۔ رائٹ مینجمنٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت امتحانات لیے جائیں گے اور بھرتی کا عمل لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :