چناری،محکمہ وائلڈ لائف جہلم ویلی کے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام

منگل 19 اگست 2025 18:41

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)جنگلات میں خواراک نہ ملنے کے باعث جہلم ویلی میں چیتوں کا خوراک کے لیے آبادیوں کا رخ جاری،چناری سے ملحقہ علاقہ بٹنگی مغلاں میں دن دیہاڑے حملہ کر کے چیتے نے ایک بھیڑ مار ڈالی،عوام میں شدید خوف وہراس،عوام کا گھروں سے باہر نکلنا محال،محکمہ وائلڈ لائف جہلم ویلی کے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیتے نے جہلم ویلی کے علاقہ بٹنگی مغلاں میں ریٹائرڈ مدرس محمد اقبال چغتائی کے گھر پر حملہ کر کے ایک بھیڑ ہلاک کردی،علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،عوام چیتوں کے حملوں کے باعث گھروں کے اندر بند ہو کر رہ گئے،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قبل ازیں چیتے سردیوں میں آبادیوں کا رخ کرتے تھے اس بار چیتوں نے گرمیوں میں آبادیوں کا رخ کر کے انسانی جان و مال کو نقصان پہنچانا شروع کر رکھا ہے،لیکن محکمہ وائلڈ لائف چیتوں کو پکڑنے،انھیں آبادیوں سے دور رکھنے کے اقدامات کے بجائے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جس کے باعث عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔