دریائے سندھ کے ملحقہ علاقوں میں ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمظفرگڑھ

منگل 19 اگست 2025 19:57

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں بتدریج بڑھتے اضافے کے پیش نظر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی طرف سے نشیبی مقامات پر ریسکیو ٹیمیں بمعہ بوٹس تعینات کر دی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عبیداللہ خان کی ہدایت پر ریسکیو سیفٹی آفیسر علی پور محمد اختر بھٹہ اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر جتوئی عمران یوسف کی زیر نگرانی دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں ریسکیو 1122 کی سرگرمیاں جاری رہیں۔

ریسکیو ٹیمز کی جانب سے دریائے سندھ کے اطراف ایسے تمام مقامات جن کا زیر آب آنے کا اندیشہ ہے جن میں لنڈی پتافی، جھگی والا، کندائ پتن اور گبرآرائیں شامل ہیں وہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے اور اب تک 31 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ ہنگامی سیلابی حالات کے پیش نظر ریسکیو1122 کی ٹیمیں سیلابی علاقوں بیٹ رام پور، موضع سنکی، کندائی، گبرآرائیں، جھگی والا، ہیڈ پنجند، بنڈہ اسحاق فلڈ پوائینٹس پر الرٹ اور فعال ہیں۔

ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے ذریعے تمام ریسکیو آپریشن کی 24/7 نگرانی کی جا رہی ہے۔ریسکیو 1122 کے تمام پوائنٹس متاثرہ عوام کے لیے 24 گھنٹے فعال رہیں گے اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عبیداللہ خان نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ایمرجنسی نمبر 1122 پر کال کریں۔\378

متعلقہ عنوان :