لاہور میں 2 لاکھ 72 ہزار اسٹریٹ لائٹس کی بحالی شروع

منگل 19 اگست 2025 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)لاہور میں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بحالی کے بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر کی 2 لاکھ 72 ہزار اسٹریٹ لائٹس کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد بند لائٹس کو روشن کرنے کے لیے مکمل ہوم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھ زونز میں 76 کروڑ روپے کے لائٹس اور سامان کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے، ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ سے زائد بند پوائنٹس کے آرڈرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

زون وار مختص بجٹ میں نشتر زون کے لیے 14 کروڑ 50 لاکھ، گلبرگ زون کے لیے 14 کروڑ 90 لاکھ، راوی زون کے لیے 14 کروڑ 27 لاکھ، سمن آباد زون کے لیے 9 کروڑ 93 لاکھ، داتا زون کے لیے 15 کروڑ 96 لاکھ اور شالامار زون کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ باقاعدہ طور پر فزیکل لائٹس لگانے کا آغاز ستمبر سے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :