معروف ٹک ٹاکر المعروف ’’مرشد‘‘منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار

منگل 19 اگست 2025 22:57

معروف ٹک ٹاکر المعروف ’’مرشد‘‘منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)تھانہ سٹی پولیس نے راولپنڈی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر المعروف ’’مرشد‘‘کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر راولپنڈی روڈ پر لیڈی پولیس کانسٹیبل کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمہ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ پولیس نے خاتون ملزمہ کے قبضہ سے 1050 گرام آئس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایک سال قبل کو(ع ن) اور ان کے ساتھ گاڑی میں موجود حافظ کو محکمہ ایکسائز پشاور نے پشاور کے قریب موٹروے سے گرفتار کیا تھا۔ گاڑی سے ساڑھے چودہ کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔