کنیکا کپور نے بھارتی گانوں کی انڈسٹری کی حقیقت بے نقاب کردی

منگل 19 اگست 2025 12:23

کنیکا کپور نے بھارتی گانوں کی انڈسٹری کی حقیقت بے نقاب کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) بے بی ڈول گانے سے شہرت پانے والی گلوکارہ کنیکا کپور نے بھارتی گانوں کی انڈسٹری کی حقیقت بے نقاب کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کنیکا کپور نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بھارت میں گلوکاروں کو احسان جتا کر صرف 101 روپے دیے جاتے ہیں۔انہوں نے بھارتی گلوکاروں کی مالی مشکلات اور نظام کی ناکامی پر گفتگو کی اور کہا کہ گیت انڈسٹری میں گلوکاروں کو مناسب معاوضہ نہیں ملتا۔

(جاری ہے)

کنیکا کپور نے کہا کہ سنگرز کو اصل پیسے نہیں ملتے ہیں، میں سارے کنٹریکٹس دکھا سکتی ہوں ،صرف 101 روپے ملتے ہیں اور کہتے ہیں، یہ آپ پر احسان کر رہے ہیں۔گلوکارہ نے مزید کہا کہ میں آپ کو بھارت کے بڑے سنگرز کے بارے میں بتاسکتی ہوں کہ انہیں بھی اپنے بہترین گانوں کے پیسے نہیں ملے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایسی کوئی چیز موجود نہیں کہ سنگر کو پیسے مل جائیں، یہاں نہ رائلٹی ہے اور نہ ہی پبلشنگ ہے، گلوکاروں کیلیے تو کوئی پنشن پلان بھی نہیں۔کنیکا کپور نے یہ بھی کہا کہ سنگر کی کمائی تب تک ہے، جب تک وہ زندہ ہے اور اس کی آواز چل رہی اور وہ شو کر پارہا ہے۔