سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں (کل )شیخوپورہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرینگے

منگل 19 اگست 2025 23:00

صفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)اگیگا پنجاب کی کال پرضلع بھر کے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں کل (منگل)شیخوپورہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین اپنے مطالبات جن میں ڈسپیرٹی الائونس کے حصول ،لیو انکیشمنٹ میں کمی،پینشن رولز میں کی گئی ترامیم ،17 اے رولز کے خاتمے ،سرکاری تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف، اے ای اوز،ایسایس ای اوزکی ریگولرآئزیشن ،ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی وفاق کے مطابق پنشن شامل ہیں کے لئے 10 بجے صبح پریس کلب شیخوپورہ کے سامنے احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :