غیر قانونی اور بغیر کاغذات والی رکشوں کے خلاف کارروائی

منگل 19 اگست 2025 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں اور کمشنر / چیئرمین آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد بلوچ کی نگرانی میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی میں ٹریفک پولیس (سریاب سرکل) اور آر ٹی اے کوئٹہ کی ٹیم نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران بی ایم سی ہسپتال، بروری روڈ کے قریب چلنے والے غیر قانونی اور بغیر کاغذات والی رکشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر کاغذات کی عدم موجودگی پر موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 115 کے تحت 11 غیر قانونی رکشے ضبط کیے گئے۔اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 04 رکشوں کے چالان بھی کیے گئے۔سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد بلوچ نے کہا کہ غیر قانونی اور بغیر کاغذات والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں