ننگرہار ،نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں سمیت7 افراد کوقتل کر دیا

منگل 19 اگست 2025 20:15

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) پاک افغان سرحد سے متصل افغان مشرقی صوبہ ننگرہار میں نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں سمیت7 افراد کوتیزدھار آلے کے وار کرکے انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

سرحدپار سے موصولہ اطلاعات اور باخبرذرائع کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ گزشتہ شب صوبہ ننگرہار کے ضلع سرخ رود کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد گھر کے اندر داخل ہوکرسات افراد کو تیز دھارآلے کے وار کرکے انہیں بے دردی سے موت کے گھاٹ اتاردیاجبکہ ملزمان واردات کے بعد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق قتل ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے، والدہ اور دادا شامل ہیں۔ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ بچوں کے والد بیرون ملک کام کرتے ہیں۔مقامی حکام نے لرزہ خیزواقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم فوری طورپرقتل کے محرکات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :