
گورنر بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس، روس بلوچستان اکیڈمک کوآپریشن کمیٹی کے قیام کا اعلان
منگل 19 اگست 2025 21:50
(جاری ہے)
کمیٹی میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پی ایچ ای ہاشم خان غلزئی اور بلوچستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے چھ وائس چانسلرز بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر گورنرجعفرخان مندوخیل نے روس اور بلوچستان کے درمیان علمی تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے نئی تشکیل شدہ کمیٹی کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کیں۔
انہوں نے اپنے حالیہ روس کے دورے کو اسٹریٹجک اکیڈمک ریلیشن اور ڈپلومیسی کے حوالے سے سنگ میل قرار دیا۔ بلوچستان اور سینٹ پیٹرزبرگ کے درمیان تعلیمی تعلقات اور باہمی تعاون کے جذبے کو پروان چڑھاتے ہوئے بلوچستان کے سرکاری یونیورسٹیوں کے اسٹوڈنٹس کیلئے روس کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نئے مواقع ڈھونڈنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے سرکاری دورے کے بعد ہم سینٹ پیٹرزبرگ اور لینن گراڈ کی چودہ مختلف یونیورسٹیوں میں ہائیر ایجوکیشن اور پروفیشنل ایجوکیشن کے حصول کیلئے نئے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ ان مواقع میں بلوچستان میں سرکاری یونیورسٹیوں کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اینڈ ریسرچرز کیلئے اسکالرشپس، ایکسچینج پروگرام اور ایکسپوڑر ٹو جدید مائننگ ٹیکنالوجی وغیرہ شامل ہیں۔ یہ اقدامات بلوچستان کےنوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور جدید مہارتوں تک رسائی کے قابل بنائیں گے جن سے ان کے روشن مستقبل کے مزید امکانات بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ رواں سال 2025 کے اندر ہی اس اسٹریٹجک تعلیمی ڈپلومیسی کو نافذ کیا جائے، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس دستیاب مواقعوں اور سہولیات سے مستفید ہوں۔ گورنر نے واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں سے رہنمائی اور مالی معاونت بھی لی جا سکتی ہے، یہ باہمی تعاون اس اقدام کی کامیابی اور پائیداری کو یقینی بنائیگا جو بلوچستان اور روس کے درمیان طویل مدتی تعلیمی تعاون کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کریگا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعظم ملائیشیاء کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ، مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز
-
کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
-
حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا
-
زیرحراست ملزمان کے انٹرویوزاورانکے اعترافی بیانات میڈیا پرنشر کرنے پر پابندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.