نوشہرہ ورکاں ،وزیر اعلٰی پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے،ڈائریکٹر ارشد وحید

بدھ 20 اگست 2025 10:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ڈائریکٹر ارشد وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا اقبال نے کہا ہے کہوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مستحق بچیوں کی شادیوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

دھی رانی پروگرام میں مستحق خاندان ضرور شامل ہوں تاکہ حکومتی پروگراموں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں تفصیلات کے مطابق دھی رانی پروگرام کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال گوجرانوالہ ڈویژن ارشد وحید کی قیادت میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ضلع گوجرانوالہ میڈم سمیرا اقبال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عالم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظل ہما نے سینٹ مارکس پیرش مریم صدیقہ ٹاؤن چن دا قلعہ گوجرانوالہ اور سینٹ فرانسیس آف اسیسی کیتھولک چرچ فرانسیس آباد گوجرانوالہ سمیت دیگر چرچزکا تفصیلی دورہ کیا اور اس موقع پر انھوں نے مسیحی برادری کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کےدھی رانی پروگرام کے بارے بتایا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق بچیوں کی شادیوں کی رجسٹریشن جاری ہے، رجسٹریشن کے لیے آن لائن درخواست بھی دی جا سکتی ہے۔

درخواست میں اپنی بنیادی معلومات نام ،قومی شناختی کارڈ نمبر،ضلع اور موبائل نمبر ضرور لکھیں۔\378