صادق آباد ،اڈے سے باہر گاڑیاں کھڑی کی گئیں تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

بدھ 20 اگست 2025 10:40

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد ندیم بلوچ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی زوہیب خان لغاری کے سخت احکامات پر پیرا فورس نے کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر سول ڈیفنس و انفورسمنٹ سید حسنین شاہ کی قیادت میں نیو جنرل بس اسٹینڈ پر آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران اڈے سے باہر کھڑی دو بسوں کو پکڑ کر تھانہ سٹی صادق آباد کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ دیگر مالکان کو وارننگ دی گئی کہ اگر دوبارہ اڈے سے باہر گاڑیاں کھڑی کی گئیں تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اڈے سے باہر کھڑی بسیں نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر کرتی ہیں بلکہ حادثات کا سبب بھی بنتی ہیں۔ عوامی حلقوں نے توقع ظاہر کی کہ اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر کے حکم پر شروع ہونے والا یہ سلسلہ آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہے گا تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام مزید بہتر ہو۔\378

متعلقہ عنوان :