صادق آباد ،سبزی منڈی میں راستوں کی بندش، شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 20 اگست 2025 10:50

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) سبزی منڈی میں راستوں کی بندش نے شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے، مگر مارکیٹ کمیٹی مسلسل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عوامی شکایات کے انبار کے باوجود کوئی عملی قدم نہ اٹھایا جا سکا۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی صرف فنڈز وصول کرنے تک محدود ہے، مگر عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

تاجروں نے الزام لگایا کہ کمیٹی کی نااہلی اور بے حسی کے باعث سبزی منڈی کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور روزانہ خریداروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل مارکیٹ کمیٹی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور فوری طور پر راستے بحال کروا کر شہریوں کو ریلیف فراہم ہو سکے۔\378